مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد لبنان کے "ایم ٹی وی" چینل نے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللہ اور لبنانی سیکورٹی فورسز نے مرجعیوں کے علاقے "حولا" میں صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کے جرم میں ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
۔ "ف۔ذ" کے نام سے مشہور یہ شخص اقوام متحدہ کے ادارے (UNICEF) کے ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتا تھا اور اس تنظیم کے منصوبوں کو حزب اللہ کے قریبی شہروں اور عوامی اداروں میں چلاتا تھا۔ "MTV" کی رپورٹ کے مطابق اس گرفتار شخص کا بھائی لبنان میں حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک ہے۔
دوسری طرف صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک "سنگین واقعے" کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں 15 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اس وقت امدادی ہیلی کاپٹروں اور 7 ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کر رہی ہے۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائی الجلیل کے علاقے "تال حای" پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی شہادت اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ایک مکمل جنگ چھڑ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کو پہلے کی طرح جنگ بندی پر قائل نہیں کر سکتے۔ کیونکہ اسے شدید دھچکا لگا ہے جس نے فوجی ردعمل کو ناگزیر بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو لبنان میں وائر لیس کمیونیکیشن ڈیوائسز کے پھٹنے سے کم از کم 20 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔
لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کا ذمہ دار صیہونی حکومت کو قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دشمن اس مجرمانہ جارحیت کی قیمت ضرور چکائے گا۔
آپ کا تبصرہ